بلی کی جیر ہاتھ آجائے تو دولت آپ پر عاشق ہوجاتی ہے ۔۔ کیا واقعی بلی کی جیر (جھلی) پانے سے کیا انسان کروڑ پتی بن جاتا ہے اور یہ کتنی قیمتی ہوتی ہے؟

image

قدرت کے کچھ راز پائے جاتے ہیں جس کے بارے میں انسان کو معلوم نہیں ہوتا۔ جیسا کہ پرانے دور کے بڑے بزرگ یہ کہا کرتے تھے کہ بلی جب بچے پیدا کرتی ہے تو وہ اپنے اندر سے جیر بھی نکالتی ہے جس کو پانے سے دولت انسان کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔

لوگ بھی بلی کی جیر حاصل کرنے کے لیے دیوانے ہوتے ہیں اور جس کے ہاتھ یہ شے لگ جائے تو وہ امیر ہوجاتا ہے۔

اس بات میں کتنی صداقت ہے اس حوالے سے آپ کو بتائیں گے جس سے معلومات میں اضافہ ہوگا۔

معروف شخصیت اور محقق فرق شاہ نے اس حوالے سے ایک ویب ٹی وہ کو انٹرویو میں بتایا کہ جو افراد جو ہیرے یا سونے کا کام کرتے ہیں وہ لوگ بلی کی جیر کو اپنے پاس رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلی کی جیر جن افراد کے پاس ہوتی ہے ان کے پیچھے دولت عاشق ہوتی ہے یہ بات 100 فیصد درست ہے۔

اس کی ایک بڑی معلومات یہ بھی ملتی ہے کہ جب بلی بچہ دیتی ہے تو یہ چیز ہر بچے کے ساتھ نکلتی ہے۔ اگر بلی ایک وقت میں چار بچے دے رہی ہے یا پانچ بچے دے رہی ہے تو ہر بچے کے ساتھ چھوٹی سی جھلی نکلتی ہے جسے بلی فورا کھالیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بلی اسے کاٹنے کے لیے حملہ کر دیتی ہے۔

تکنیک کے ذریعے بلی کی جیر کو لوگ مہارت کے ساتھ حاصل کرتے ہیں تب یہ ان کے ہاتھ میں آتی ہے۔ فرق شاہ کا کہنا تھا کہ بلی کی جیر پوری ہونی لازمی ہے اگر یہ تھوڑی سی بھی ٹوٹ جائے گی تو اس کے رکھنے کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ چیز حاصل کرنے کے بعد اسے سکھایا جاتا ہے ، اس پر خوشبو لگائی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US