کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیڑے آپ کو چند دنوں میں کروڑ پٹی بناسکتے ہیں؟ یقیناً سب سے پہلے تو آپ کے ذہنوں میں یہی خیال ذہن میں آئے گا کہ آخر ہم کیڑے پالیں ہی کیوں، اور بہت سے لوگ کیڑوں سے ڈرتے بھی ہیں کہ اگر کوئی کاٹ لے تو جان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تو انہیں پالنے کا رسک کیوں لیں۔
مگر پاکستان میں کیڑے پالنے کا شوقین شخص سامنے آیا ہے جس کے پاس مختلف اقسام کے کیڑے موجود ہیں جسے سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے۔ اتنے روپے وہ کیسے کما رہا ہے اس حوالے سے آج آپ سے یہ اسٹوری شئیر کریں گے۔
عمر نامی شخص کیڑے پال رہے ہیں جن کے پاس نیلے پیلے رنگ کے باکس موجود ہیں اور ان کے اندر وہ کیڑے رکھتے ہیں۔ عمر کا ویب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کام کے بارے میں کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ کچھ الگ کام کیا جائے جس کی پاکستان میں ضرورت ہو اور جس سے ذرعئی موادنہ بھی کما سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کافی جگہ اس کام کے لیے کھوج کی تو مجھے کیڑوں پر مبنی پروٹین سے متعلق کاروبار کا مجھے معلوم ہوا کہ اور اندازہ ہوا کہ اس کام کی مارکیٹ بہت وسیع ہے۔
کیڑوں کا کاروبار کرنے والے عمر نے بتایا کہ میں نے میل وارم میلوورم کی فارمنگ شروع کی اور یہ میں نے امریکہ سے امپورٹ کیے۔جب میں نے پاکستان میں میل وارم فروخت کرنا شروع کیا تو مجھے اس کی اتنی ڈیمانڈز ہوئیں کہ میں حیران رہ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا مال ٹکٹوں کی طرح بکنا شروع ہوگیا۔
یہ شخص کیڑوں کی مارکیٹنگ کیسے کر رہا ہے اس ویڈیو میں تفصیل دیکھیں۔