موبائل چھیننے والے شخص کو لوگوں نے چلتی ٹرین سے باہر لٹکا دیا ، دیکھیے اس شخص نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

image

موبائل چھیننے کا عمل صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی کیا جا رہا ہے۔ راہ چلتے لوگ، بس میں سوار مسافر ، گاڑی میں بیٹھی فیملی کوئی بھی ان ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہا۔

اور جب ڈاکو یا چور رنگے ہاتھوں کپڑ لیے جاتے ہیں جب ان کے بچ نکلنے کا کوئی موقع نہیں ملتا تو ان کے ساتھ عوام اپنے طریقے کے مطابق سبق سکھاتی ہے۔

ایسی ہی ایک چور کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے ٹرین میں ایک شخص کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسے ترین سے باہر کھڑکی پر لٹکا دیا اور ٹرین چلتی رہی۔ یہ واقعہ بھارت کے شہر دہلی میں پیش آیا جب موبائل چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تیز رفتار چلتی ٹرین کے باہر لٹکا دیا۔

اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ ٹوئٹر پر چلنے والی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مسافروں نے تیز رفتار چلتی ٹرین کی کھڑکی سے مبینہ طور پر موبائل چھیننے والے چور کا ہاتھ اندر سے پکڑ رکھا ہے جب کہ چلتی ٹرین کے باہر لٹکا شخص معافی مانگتے ہوئے چھوڑ دینے کی درخواست کررہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چور کی شناخت پنکج کمار کے نام سے ہوئی۔ ٹرین بیگوسرائے سے کھگڑیا جارہی تھی کہ اس شخص نے صاحب پور کمال ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس نے موبائل چھیننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts