گزشتہ شب 16 ستمبر کو چین کے صوبے ہونان میں بنی42 منزلہ عمارت میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی وہ چین کی رکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا دفتر ہے۔ آگ اگرچہ کافی دیر بھڑکتی رہی مگر ابھی تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے باوجود مواصلاتی نظام متاثر نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تو فی الحال کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آسکی البتہ علاقائی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔