کالی کولڈ ڈرنک میں صابن کو ملانے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ جانیے یہ دو اجزاء ملا کر چہرے پر لگانے سے کیا حیرت انگیز نتائج سامنے آسکتے ہیں

image

جن لوگوں کی جلد لٹک گئی ہے، یا ان پر جھریاں پڑ گئی ہیں۔ یا چہرے پر داغ دھبے پڑ گئے ہیں ان کے لئے ایک باکمال ٹپ ہے ۔ اس کے لئے آپ کو بہت آسان ٹپ بتارہے ہیں جو صرف دو اجزاء سے بنائی جا سکتی ہے۔اس کے لئے آپ کو کیا اجزاء چاہیے وہ یہ ہیں۔

بیوٹی سوپ(صابن) 4 کھانے کے چمچ(کدوکش کیا ہوا)

کالی کولڈ ڈرنک ایک کپ

سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ

صابن کو کدو کش کر لیں۔ کوئی بھی بیوٹی سوپ لیا جاسکتا ہے۔ اب اس کو 4 کھانے کے چمچ کسی پین میں ڈالیں اور اس میں ایک کپ کالی والی کولڈ ڈرنک ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ ہلکی آنچ پر 15 منٹ تک پکائیں جب یہ مکسچر گاڑھا ہوجائے تو اس کو چولہے سے اتارلیں ۔ اب اس میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ڈال دیں۔ اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو کسی کنٹینر میں ڈال کر رکھ لیں اسے آپ کئی دفعہ استعمال کر سکتے ہیں ۔

اب اس مکسچر کو کسی برش کی مدد سے اپنے چہرے ہر لگائیں، آنکھوں کے آس پاس کی جگہ جہاں ماسک لگاتے ہوئے بھی جگہ چھوڑی جاتی ہے۔ وہ جگہ چھوڑ دیں ۔ باقی اس مکسچر کو پورے چہرے پر لگالیں۔ اب اسے خشک ہونے دیں۔ خشک ہونے پر اسے پیل آف ماسک کی طرح آہستہ آہستہ نیچے سے اوپر کی طرف اتارنا شروع کریں یہ کسی جھلی کی طرح اترنا شروع ہوجائے گا۔ آہستگی سے اس کو اتار لیں ۔ اور پھر چہرے کو دھو کر اس پر کوئی اچھا موئسچرائزرلگا لیں۔ پہلی دفعہ استعمال کے بعد ہی آپ کی جلد خوبصورت، چمکدار، اور جھریوں سے پاک ہوجائے گی۔ یہ عمل آپ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں ۔ آپ کی اسکن دوبارہ سے ٹائٹ اور چمکدار ہوجائے گی۔

ٹپ #2

ایک پیالے میں 2 چمچ کارن فلاور لیں، اس میں دو چمچ پاؤڈر ملک ڈالیں۔ اب اس میں 3 چمچ کالی کولڈ ڈرنک شامل کریں اور گاڑھا مکسچر بنالیں۔ اب اس میں ایک انڈے کی زردی شامل کر لیں۔ اب اسے کسی برش کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔ جب خشک ہوجائے تو ہلکے ہاتھ سے رگڑتے ہوئے اس ماسک کو اتاریں۔ جب ماسک اتر جائے تو اس کو ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اور اس کے بعد کوئی بھی موئسچرائزر لگا لیں۔ آپ کی جلد ٹائٹ، خوبصور اور بچوں کی طرح نرم و ملائم ہوجائے گی۔ اس ٹپ کو اگر ایک ہفتے مسلسل استعمال کریں تو آپ اپنی عمر سے 10 سال چھوٹے نظر آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US