اس سڑک پر حاملہ خواتین دم توڑ دیتی ہیں ۔۔ یہ کونسی سڑک ہے اور یہاں ایسا کیا مسئلہ کہ حاملہ خواتین یا تو خود مر جاتی ہیں یا پھر ان کے بچے ؟ جانیں سچ !

image

مُلک بھر میں چھوٹی بڑی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور پھر ان ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر رکشے والے اپنے رکشوں کو اس تیزی سے بھگاتے ہیں کہ جیسے ان کے ہاتھ سے کوئی خزانہ نکلنے والا ہو۔ یہ صرف کسی ایک خاص مخصوص علاقے کی بات نہیں ہے بلکہ ہر علاقے اور شہر میں کم وبیش ایسا ہی نظارہ دیکھنے میں آتا ہے۔

لاہور میں انارکلی سے شالیمار سڑک کا راستہ اس قدر خراب ہے کہ وہاں سے ہر کسی کیلئے گزرنا بہت مشکل ہے۔ سڑک ٹوٹی پھوٹی ہے، اتنے گڈھے ہیں ہ بائیک اور موٹرسائیکل رکشے والوں کے ساتھ آئے دن حادثات دیکھنے میں آتے ہیں اور اسی سڑک پر قریب میں ایک گائنی کا ہسپتال ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں حاملہ خواتین کی آمد ہوتی ہے اور اکثر تو ڈیلیویری کی غرض سے آنے والی خواتین جب اس سڑک کے گڈھوں سے گزرتی ہیں تو تکلیف کے باعث یا تو خود جان کی بازی ہار جاتی ہیں یا پھر زیادہ جھٹکے لگنے سے ان کے نومولود پیٹ میں ہی مر جاتے ہیں۔

یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کروایا جا رہا۔ اس سڑک کو 1 سال قبل بنوایا گیا مگر اس وقت وہ پانی کی پائپ لائن ڈالنا ہی بھول گئے جس کے باعث یہ سڑک توڑ کر پائپ لائن تو ڈال دی گئی مگر دوبارہ تعمیر نہ ہوسکی۔ گزارہ ہو رہا تھا مگر حالیہ بارشوں نے اس سڑک کو رولر کوسٹر کی طرح خطرناک بنا دیا ہے۔ ویڈیو مزید تفصیل کیلئے:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US