بیڈ کے اندر ٹی وی، اوون، فریج اور بہت کچھ ۔۔ انوکھان بیڈ جس میں دنیا کی ہر سہولت موجود ہے، دیکھیے

image

کیا ہی اچھا ہو کہ بیڈ پر آرام کرتے ہوئے ہی آپ لیٹے لیٹے ٹھنڈا پانی، فریج، ٹی وی، چارجنگ سوکٹ سب کچھ قریب رکھا ہو؟ جی ہاں اب یہ خواب حقیقت بنتا جا رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیج کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ایک ایسے ہی بیڈ کے بارے میں بتایا گیا جس میں اوون، فریج، ٹی وی، الماری، چارجننگ سوکٹ سمیت دیگر کئی سہولتیں موجود ہیں۔

یعنی ملٹی ان ون بیڈ ماسٹر بیڈ سے بھی کئی گناہ اچھا ہے، کیونکہ سہولتوں کے ساتھ ساتھ اس بیڈ کا گدا بھی کافی نرم و ملائم ہے۔ یہ شاہکار میریکل انٹریئز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

بیڈ کی ایک سائڈ پر فریج موجود ہے، اگرچہ فریج تھوڑا چھوٹا ہے، مگر اس میں کئی چیزیں جیسے کہ جوس، پانی وغیرہ آ سکتا ہے۔ اسی سائڈ پر اوون کی سہولت بھی موجود ہے، اگر آپ کچھ ساتھ لائے اور وہ ٹھنڈا ہو گیا ہے تو کوئی بات نہیں لیٹے لیٹے کھانا گرم کریں اور کھانے کے مزے لیں۔

جبکہ دوسری جانب چارجنگ سوکٹ موجود ہے، اور لیپ ٹاپ کو رکھنے کی جگہ بھی موجود ہے۔ بیڈ کی سائیڈز پر دراز بھی موجود ہیں، جن میں مختلف چیزیں سمائی جا سکتی ہیں، جبکہ بیڈ کا گدا اگر ہٹائیں تو نیچے بھی سامان رکھنے کی جگہ موجود ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آڈیو سسٹم بھی اسی بیڈ میں نصب کیا گیا ہے، ایک طرف بڑے سے اسپیکر موجود ہیں، جس میں آپ گانے یا والی سن سکتے ہیں۔ یا اپنی پسند کے حساب سے کچھ بھی سُنا جا سکتا ہے۔

اور پھر ٹانگوں کی طرف بیڈ میں ایک بڑا سا بورڈ موجود ہے، جس کے اندر سے نکلتا ہے ایل ای ڈی ٹی وی، بڑی اسکرین والا ٹی وی جب دیکھنے کا من ہو، بس اسے باہر نکالیں اور ٹی وی دیکھنا شروع کر دیں۔

تو ماڈرن زمانے کے ساتھ یہ ماڈرن بیڈ بھی صارفین سمیت کئی گھرانوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US