دبئی جانا صرف پاکستانیوں کا ہی نہیں بلکہ دنیا میں موجود کسی بھی شخص کا خواب ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا یہ دلچسپ شہر ایک صحرا پر تعمیر کیا گیا ہے لیکن یہاں کے جدید طرز زندگی کو دیکھ کر کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کہ کبھی یہ جگہ صحرا رہی ہوگی۔ خوبصورت چمچاتی سڑکیں اور دنیا کی پر تعیش عمارتوں والا یہ شہر شاپنگ کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتا ہے۔
مشہور یوٹیوبر ستارہ یاسین بھی کچھ دن پہلے دبئی گئی تھیں۔ انھوں نے اپنے وی لاگ میں دبئی کے کچھ ایسے راز بتائے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے آج ہم آپ کو دبئی کے وہی راز بتائیں گے۔
الٹے سوئچ بٹن
جب ہمیں لائٹ یا پنکھنا چلانا ہوتا ہے تو بے اختیار ہم بٹن کو نیچے کی جانب دباتے ہیں لیکن دبئی میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ وہاں کوئی بھی چیز آن کرنے کے لئے بٹن کو نیچے کے بجائے اوپر کیا جاتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح پنکھا اور لائٹ بند کرنی ہو تو بٹن کو نیچے دبایا جاتا ہے۔ امید ہے اب آپ کا دبئی جانا ہوا تو آپ کسی کنفیوژن کا شکار نہیں ہوں گے
گاڑی میں صرف 3 افراد
بھئی ہمارے ہاں کار میں تو پورا کا پورا خاندان سفر کرلیتا ہے۔ بلکہ بچے تو گود میں ہی آجاتے ہیں لیکن دبئی میں ایسا نہیں۔ ستارہ یاسین نے وی لاگ میں بتایا کہ دبئی کی کار میں ایک وقت میں 3 سے زیادہ لوگ ہر گز سفر نہیں کرسکتے۔ یہاں تک کہ کوئی چھوٹا بچہ بھی نہیں بٹھا سکتے۔ اسی وجہ سے ستارہ کو اپنی ننھی بیٹی کو چھوڑ کر ہی سفر کرنا پڑا۔