امی کی آواز سن کر پہچانتی تھی ۔۔ نومولود بچوں نے جب عینک سے امی کو دیکھا تو ان کے ردعمل نے سب کو جذباتی کر دیا

image

نومولود بچوں کی زندگی اس حد تک حساس ہوتی ہے کہ ہر لمحے ان کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے، لیکن اگر بچے کی بینائی کمزور ہے یا وہ دیکھ ہی نہیں سکتا تو یہ ایک والدین کے لیے کسی تکلیف دہ لمحے سے کم نہیں۔

لیکن چند خوش قسمت والدین ایسے بھی ہیں جن کے نومولود عینک کے بعد دکھائی دینے لگا۔

ا ننھے بچے کو جیسے ہی چشمہ پہنایا گیا تو نومولود نے حیرانی سے سب کو دیکھا، اس کے دیکھنے کے انداز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نومولود نے پہلی بار اس دنیا کی رنگینیوں کو دیکھا ہے۔

اسی طرح ایک اور ننھی پری کی آنکھیں اتنی کمزور تھیں کہ اسے دیکھنے میں مشکل ہوتی تھی، لیکن جب اس ننھی پری کی آنکھوں پر عینک لگائی گئی تو اس ننھی پری کی آنکھیں اور منہ کھلا کا کھلا ہی رہ گیا کیونکہ وہ سامنے انسانوں کو باقاعدہ دیکھ رہی تھی۔

ویڈیو میں دیگر نومولود بچوں کے کلپس بھی موجود ہیں، جنہیں یہ عینک جب پہنایا گیا تو ان کا ردعمل کچھ ایسا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts