مدینے سے یہاں آنے والے بھائیوں کی قبریں ۔۔ پاکستان میں موجود "نو گزے قبریں" جو عام قبروں جیسی نہیں ہیں، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جیسے ہیں نو گزے قبریں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو نو گزے قبروں سے متعلق ہی بتائیں گے۔

پاکستان کے شہر سیالکوٹ، گجرات اور چنیوٹ میں ایسی قبریں موجود ہیں، جن کا سائز نو گز ہے، اسی وجہ سے یہ قبریں نو گزے کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ایکسپریس ٹریبون کی جانب سے پبلش کیے گئے آرٹیکل می دلچسپ معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

اس آرٹیکل میں بتایا گیا تھا کہ گجرات میں موجود دو نو گزے قبریں کوئی عام قبریں نہیں ہیں، بلکہ مقامی طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ قبریں حضرت آدم ؑ کے بیٹوں کی قبریں ہیں۔

دوسری جانب مقامی نظریہ یہ بھی ہے کہ چنیوٹ اور سیالکوٹ میں موجود قبریں ان مجاہدین کی ہیں، جو کہ 757 ہجری میں مدینہ سے یہاں آئے تھے، مقامی نظریہ یہ بھی ہے کہ یہ مجاہدین اسلام کی تبلیغ کے سلسلے میں آئے۔ اور پھر اسی شہر میں انتقال کر گئے۔

ان قبروں سے متعلق دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ قبریں عام قبروں سے بڑی اور اونچی تو ہیں ہی ساتھ ہی ان پر لگے پتھر بھی قدیم زمانے کے ہیںِ جو کہ اس با تکی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ قبریں کافی پرانی ہیں۔

پہاڑی علاقے میں موجود ان قبروں پر حاضری کے لیے کئی افراد آتے ہیں، جبکہ عقیدت مند یہاں آ کر فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں اور صاف صفائی کے حوالے سے انتظامات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

دوسری جانب مقامی تاریخ دان اس حقیقت کو ماننے سے انکاری ہیں، چونکہ تاریخ میں اس قسم کی قبروں کے کوئی ثبوت نہیں ملتے، اسی لیے تاریخ دان کچھ کہتے ہوئے گھبراتے ہیں کہ آیا ان قبروں میں کون ہے؟ تاہم مقامی تاریخ دان افضال خان نے بتایا کہ جنگوں کے زمانے میں کئی کئی لاشوں کو ایک ساتھ دفن کیا جاتا تھا، حتیٰ کہ جھنڈا بھی لگایا جاتا تھا، ہاد دہانی کے لیے۔ یہ قبریں بھی بڑی اور کشادہ ہوا کرتی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US