تین بچوں کی ماں نے میٹرک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیسے انجام دیا؟

image

لڑکی کی شادی ہوجائے تو اس کے بعد وہ گھرکے کام اور میاں بچوں کی دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہو جاتی ہے۔ لیکن ایک کمال خاتون سامنے آئی ہیں جنہوں نے اپنی مہارت سے انٹرنیٹ پر سماء باندھ دیا ہے۔خاتون نے تین بچے ہونے کے باوجود انہوں نے میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں سبرینا خالق نے میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

سبرینا نے 500 میں سے 467 نمبروں کے ساتھ 93.4 فیصد کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اس نے ریاضی، اردو، سائنس اور سوشل سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کیا۔

سبرینا نے 2012 میں شادی کے بعد پڑھائی چھوڑ دی تھی کیونکہ وہ گھر کے کاموں اور بچوں کی پرورش میں مصروف تھیں۔

تاہم 10 سال بعد یوٹیوب سے سبق لے کر سبرینا نے دسویں جماعت کا امتحان دیا اور محنت اور لگن سے پڑھائی کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

سبرینا کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، ان کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر 8 سال ہے اور وہ کلاس 2 کی طالبہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US