کچرا اٹھاتے نہیں ہیں، پیسے مانگ رہے ہیں ۔۔ کے ایم سی ٹیکس وصولی، شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑی میں کچرا ڈال دیا، ویڈیو وائرل

image

شہر کراچی کی ہر دوسری گلی کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہے۔ کہیں سے یہ لگتا ہی نہیں کہ یہ ملک کا وہ شہر ہے جو کم و بیش سب کو پال رہا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جو کسی کو بھی اپنے پاس سے جانے نہیں دیتا بلکہ سب کو محبت سے جڑ کر رکھتا ہے اور مواقع دیتا ہے۔ مگر کے ایم سی انتظامیہ جس کا کام شہر کی صفائی کرنا ہے وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہیں جس کی وجہ سے پریشانی شہریوں کو اٹھانی پڑتی ہے۔

فنڈز کہاں سے آئے اور کہاں گئے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں کہاں ہیں یہ کوئی نہیں دیکھ رہا مگر بیچارے کراچی والے ایک مرتبہ پھر تکلیف میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کو اب بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے ساتھ کے ایم سی کا بل بھی دینا پڑے گا۔ جس سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے ون سلیپ بینیفٹ بھی ختم ہوچکا ہے۔

کل جب کے الیکٹرک کی گاڑی عوام کو نظر آئی تو انہوں نے کچرا پھینکنا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو دیکھیں:

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کے الیکٹرک کی گاڑی کچرے کے پاس سے گزر رہی ہے تو شہری نے زور سے کہا: " کہاں جا رہے ہو کچرا تو لیتے جاؤ اور کچرا کے الیکٹرک کی گاڑی میں پھینک دیا۔ یہی نہیں بلکہ اب لوگ زیادہ سے زیادہ کے الیکٹرک کے دفتر فون کرکے کچرا اٹھانے کی شکایا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US