پاکستان سمیت جاپان، تائیوان میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان کے شہر اسکردو، سمیت بھارت اور چین کے کئی علاقوں میں آج صبح 9 بجے 4 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔
اسکردو شہر میں ہونے والی تباہی کے مناظر نے سب کو ہلا ک رکھ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کی شدت سے پہاڑ اپنی جگہ سے کھسک رہا ہے۔ جبکہ دھویں کے بادل بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی اطلاعات تو نہیں البتہ شہریوں کے زخمی اور املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب چین اور تائیوان میں بھی شدید زلزلہ آیا ہے، جس نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ساؤتھ ایسٹ تائیوان میں آج صبح 6 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے نے پورے شہر کو تباہ کر دیا۔
یوں معلوم ہو رہا تھا گویا عمارتیں کھلونیں تھیں جنہیں الٹا دیا ہو، تائیوان کے ساتھ ساتھ جاپان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
تائیوان شہر کی کئی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں، جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
دوسری جانب جاپان میں آنے والا زلزلہ اس لیے بھی حیران کن تھا، کیونکہ انہی دنوں جاپان میں سمندری بگولے نے تباہی مچا دی ہے، جاپان سے ٹکرانے والے اس بگولے کا اثر ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ زلزلے نے اپنا اثر چھوڑ دیا۔