مردوں کے لیے 8 کروڑ کی زمین لی ۔۔ ایک ایسے فرشتے کا قبرستان جس کی داستان آپ کو بھی حیرت میں ڈال دے گی، یہ کہاں واقع ہے؟

image

پاکستان کا واحد قبرستان جو کہ انتہائی نظم و ضبط اور انتہائی بہترین ترتیب کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے جو لوگوں نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔

زندگی پہلے ہی پریشانیوں سے بھری ہوتی ہے مگر اب تو مرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ کسی شخص کی موت کے بعد قبرستان میں جب اسے دفنایا جاتا ہے تو جس جگہ تدفین کی جاتی ہے اس زمین کے ہزاروں روپے قبرستان کی انتظامیہ کی جانب سے وصول کیے جاتے ہیں پھر دیگر خرچے لواحقین برداشت کرتے ہیں۔

لیکن اللہ کے نیک بندے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششوں میں لگے رہتے ہیں جیسا کہ یہ فرشتہ صفت انسان لوگوں کی بھلائی کے کام میں مصروف ہے اور اس نے ایسا نیکل کام کیا ہے جسے لوگ داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس نیک شخص کا نام خضر ہے جنہوں نے 8 کروڑ کی مالیت سے خریدی جگہ قبرستان کے لیے وقف کر دی ہے۔ اس قبرستان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں امیر غریب ہر طرح کا آدمی اپنے پیارے کو بغیر پیسے دیئے دفنا کر جا سکتا ہے۔

اس قبرستان کے مالک خضر نے بتایا کہ انہوں نے مسجدیں بھی تعمیر کروائی ہیں جہاں الحمد اللہ پانچ وقت کی نماز پڑھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر مجھے ایسا قبرستان بنانے کا خیال ذہن میں آیا جہاں تدفین کے لوگوں سے پیسے نہ وصول کیئے جائیں بلکہ مفت میں مردہ دفن کردیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نیک کام کی توفیق مجھے اللہ نے دی ہے۔ قبرستان کے مالک خضر کا کہنا تھا کہ 200 کے لگ بھگ قبریں اس وقت تیار ہیں جس کے لیے پلیٹیں اٹھانی ہوتی ہیں اور پلاسٹر کر کے انہیں بند کر دینا ہوتا ہے۔

قبریں بالکل ترتیب سے ایک سی بنائی گئی ہیں تا کہ کوئی کسی کی قبر پر چڑھ نہ سکے۔ قبروں میں تھوڑا فاصلہ دیا گیا ہے جہاں سے بنا کسی مسئلے کے گزرا جا سکتا ہے۔ خضر کا کہنا تھا کہ یہاں کسی کو قبر نہ تو پکی کرنے کی اجازت ہے اور نہ اونچی کروانے کی۔

اس قبرستان میں سولر سسٹم کا نظام بھی موجود ہے جو کہ پاکستان کے کسی قبرستان میں موجود نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US