دھلتے ہوئے کپڑے رنگ چھوڑتے ہیں تو۔۔ چند طریقے جن سے آپ اپنے کپڑوں کو رنگ چھوڑنے اور خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں

image

کپڑے ہاتھوں سے دھونا کافی مشکل کام ہے لیکن کبھی کبھی ہاتھ سے کپڑے دھونا بھی آپ کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے۔ خاص طور پر تب جب کپڑے رنگ چھوڑنے والے ہوں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ اس مسئلے پر کسی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔

دھوتے ہوئے کپڑوں سے رنگ نکلے تو یہ طریقے اپنائیں

جن کپڑوں سے رنگ نکلتا ہے انھیں ہمیشہ الگ دھوئیں۔

ایک پیالہ سرکہ میں آدھا کپ نمک ڈال کر ملائیں اور پانی سے بھرے ٹب میں سرف کے ساتھ ڈال دیں۔ اور کپڑا بھگو دیں۔ تھوڑی دیر بعد رگڑ کر دھو لیں۔

رنگ چھوڑنے والوں کو دھوتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں دھوئیں۔

باہر کے ممالک میں کل کیچر شیٹس بھی ملتی ہیں جنھیں ٹب میں ڈالنے سے وہ اضافی رنگ اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں۔ پاکستان میں بھی بڑے اسٹورز یا آن لائن یہ شیٹس مل جاتی ہیں۔

نئے کپڑوں کو گرم پانی میں بھگوئیں

دھلتے ہوئے کپڑے رنگ نہ چھوڑیں اور ان کا رنگ ہمیشہ قائم رہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اچھے سے اچھی کوالٹی کا کپڑا خریدیں اور سلنے سے پہلے اسے گرم پانی میں بھگودیں تاکہ جتنا رنگ نکل سکتا ہے اسی وقت نکل جائے۔ یہ عمل کئی بار دہرانے سے دھلتے ہوئے کپڑوں کا رنگ نہیں نکلا۔

کپڑوں پر ٹھنڈے اور گرم پانی کا اثر

ٹھنڈا پانی کپڑے کے رنگ کو کھلنے سے روکتا ہے۔ گرم پانی میں کپڑے کا رنگ زیادہ سے زیادہ نکلتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ سلائی سے پہلے کپڑے کو گرم پانی میں بھگو لیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US