اچانک اٹھا اور کھڑکی کو توڑنے لگا ۔۔ پشاور سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران مسافر کی عجیب و غریب حرکتیں، ویڈیو وائرل

image

پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 پشاور سے دبئی جارہی تھی جس میں اسامہ عبداللہ نامی مسافر نے دورانِ اچانک عجیب و غریب حرکتیں کرنی شروع کردیں۔ کبھی بیٹھے بیٹھے زور زور سے آذان دینے لگتا ہے تو کبھی ہنستا ہے، کبھی لوگوں کو چھیڑتے ہوئے جہاز میں گھومتا ہے تو کبھی فلور پر لیٹ جاتا ہے۔ جب جہاز اُڑا اور تمام مسافر بیٹھے اس وقت یہ بالکل ٹھیک تھا لیکن اچانک ہی اس نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔ کبھی کھڑکیوں کو لاتیں مار رہا ہے تو کبھی جہاز کے عملے سے بدتمیزی کرنے لگا۔

اس شخص کی ویڈیو عملے کی جانب سے بنائی گئی جس میں وہ اس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اب تم نے نہ تو کسی کو تنگ کرنا ہے اور نہ ہی سیٹ سے اٹھنا ہے۔ جس پر یہ شخص پُر اسرار سا چہرہ بنا کر عجیب نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔

ایوی ایشن قانون کے تحت سیٹ پر مسافر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے۔ کپتان نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سیکیورٹی طلب کی اور پرواز دبئی پر اترتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضھ رہے یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا، مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا اور اسے آئندہ سفر کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US