بیٹا چیختا رہا مگر باپ کو رحم نہ آیا۔۔ بے رحم باپ نے اپنے بیٹے کا اسکول کا ہوم ورک نہ کرنے پر آگ لگا دی, افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟

image

باپ وہ ہوتا ہے جو اپنی اولاد کے لیے دن رات محنت کر کے ان کا پیٹ پالتا ہے اور ان کی ہر خواہش پوری کرتا ہے۔

مگر کراچی کا ایک بے رحم باپ سامنے آیا ہے جس نے اپنے بیٹے کو صرف اس لیے آگ لگا دی کیونکہ اس نے اسکول کا کام نہیں کیا تھا۔

شیطان صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت نزیر کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں باپ نے پڑھائی نہ کرنے پر 12 سالہ بیٹےکو آگ لگادی جس کے باعث بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں 14 ستمبر کو پیش آیا، رئیس امروہی کالونی کے درندہ صفت شخص نذیر نے اپنے 12 سالہ بیٹے شہیر کو صرف اس لیے تیل چھڑک کر آگ لگادی کہ اس نے اسکول کا ہوم ورک نہیں کیا تھا۔

زخمی حالت میں شہیر کو پہلے قطر اسپتال اور پھر سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کیا گیا، اسپتال پہنچنے کے 35 گھنٹوں بعد شہیر جان کی بازی ہار گیا، بیٹے کی درد ناک موت کے 2 دن بعد ماں نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US