خوفناک سانپ، کھلاڑی سے ملنے کمرے میں پہنچ گیا۔۔ کھلاڑی نے تصویر شیئر کردی

image

مشہور کھلاڑی جب کسی دوسرے ملک کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں تو ان سے ملنے مہمان اور دیگر معروف شخصیات آتی ہیں۔ لیکن کرکٹ لیگ کے سلسلے میں گئے سابق آسٹریلوی کھلاڑی مچل جانسن کے ساتھ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔ ان سے ملنے سانپ ہی پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر سانپ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مچل لکھتے ہیں کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کس طرح کا سانپ ہے جو میرے کمرے میں موجود ہے؟

سانپ کی تصاویر دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں اور کچھ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ کسی کا کہنا ہے کہ سانپ مچل سے ملاقات کے لئے آیا ہے تو کسی کا خیال ہے کہ وہ آٹوگراف لینے آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts