شہد کی مکھی اگر انسان کو کاٹ لے تو ظاہری طور پر انسان کو جو تکلیف اور تبدیلی محسوس ہوتی ہے، وہ شاید ہر ایک کے علم ہو۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کہ یہی مکھیاں اپنی ملکہ کو کیسے مار دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں شہد کی مکھیاں ایک بال کی شکل میں آپ میں الجھی ہوئی ہیں، یہ بال دراصل ایک صورتحال ہوتی ہے، جس میں یہ شہد کی مکھیاں اس طرح چپٹ جاتی ہیں۔
شہد کی مکھیاں عموما چھیڑنے پر ڈنگ مار کر بدلہ لیتی ہیں، اس صورتحال میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ مکھیاں کیسے پُر امن طریقے سے اپنی توجہ ایک طرف مبذول رکھے ہوئے ہیں۔
دراصل یہ مکھیاں اپنی ملکہ کو مار رہی ہیں، یہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ملکہ اب مزید انڈے دینے کے قابل نہیں ہوتی ہے، اور دوسری ملکہ کے پیش نظر پہلی ملکہ کو مارا جاتا ہے۔
لیکن مارنے کا انداز بھی کافی نرالا ہے، ملکہ پر حملہ نہیں کیا جاتا، بلکہ کئی مکھیاں ملکہ کے ساتھ چپٹ جاتی ہیں، جس سے اسے شدید گرمی محسوس ہوتی ہے اور وہ پک جاتی ہے، یہاں تک کے مخصوص شہد کی مکھیوں کی آواز بھی ملکہ نکالتی ہے، تاہم یہ انداز اپنا کر شہد کی مکھیاں اپنی ملکہ کے لیے راستہ بناتی ہیں۔