لاٹری خریدنے کے لییے بیٹے کا گلک توڑ کر پیسے لیے ۔۔ وہ خوش قسمت رکشہ ڈرائیور جس کے بینک سے قرضہ لینے سے کچھ دیر پہلے 25 کروڑ کا انعام نکل آیا؟

image

بیٹے کا گلک تور کر پیسے نکالے اور لاٹری کا ٹکٹ خرید لیا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے یہ وہ شخص ہے جس نے لاٹری خریدی تو اس کا اگلے ہی دن 25 کروڑ روپے کا انعام نکل آیا۔

اس شخص کا نام انوپ ہے اور یہ بھارت کی ریاست کیرالہ کا رہائشی ہے ۔یہی نہیں پیشے کے اعتبار سے یہ ایک رکشہ ڈرائیور ہے جو ماہانہ 20 سے 25 ہزار روپے کماتا تھا۔

وہ کہتے ہیں نہ کہ جب اوپر والا نوازتا ہے تو وہ چھپر پھاڑ کر دیتا ہے تو بالکل ایسا ہی کچھ انوپ کے ساتھ بھی ہوا کیونکہ وہ پچھلے 7 سالوں سے لاٹری کا ٹکٹ لے رہا تھا پر کچھ سالوں سے اس نے لاٹری کے ٹکٹ خریدنا زیادہ کر دیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ قرعہ اندازی سے ایک دن پہلے لاٹری لینے کیلئے اس خوش قسمت شخص کے پاس 50 روپے کم پرے تو اس نے بچے کا گلک توڑ دیا۔

جس پر بیوی نے بہت برا منایااور کہا کہ اتنی سی رقم کیلئے بچے کا گلک تورنا ٹھیک بات نہیں مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ قسمت انہیں اس قدر نواز دے گی۔ مزید یہ کہ انوپ کا کہنا ہے کہ اس پر 6 سے 7 لاکھ قرض تو وہ انعامی رقم سے پہلے قرض اتارے گا، اپنا گھر بنائے گا، ہوٹل بھی کھولے گا اور یقیناََ ضرورت مندوں کی مدد بھی کرے گا۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ 29 سالہ انوپ کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصہ دبئی میں رہا، ہوٹل میں شیف کی نوکری کی اور رکشہ بھی چلایا مگر تین ماہ پہلے یہ کام بھی چھوڑ دیا اور ملائشیا جانے کا منصوبہ بنایا۔

تو بینک سے قرض لیا مگر جس دن قرض کی درخواست منظور ہوئی اس سے ایک دن پہلے میری لاٹری نکل آئی اور اب میں بینک قرض لینے کیلئے گیا ہی نہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکس اور لاٹری ایجنٹ کے کمیشن کی ادائیگی کے بعد انوپ کو 25 کروڑ میں سے 15 کروڑ 75 لاکھ ملیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts