والدین کی فرمانبرداری اور ان کی خدمت کرنا ہر بچے پر فرض تو ہے ہی لیکن یہ اکثر نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے، کہ اپنے والدین کی کچھ اس طرح خدمت کریں کہ اللہ کا گھر سامنے ہو اور والدین ہوں۔
ایسا ہی کچھ ایک ایسے نوجوان نے کیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک نوجوان اپنی بوڑھی والدہ جو کہ تقریبا 80 سے زائد کی عمر والی لگتی ہیں، عمرے کی غرض سے اللہ کے گھر میں آئی ہیں، تاہم بزرگ ہونے اور کمزوری کی وجہ سے والدہ چل نہیں پا رہی تھی۔
والدہ کی اگرچہ خواہش تھی کہ وہ اللہ کے گھر جا سکے اور ان لمحات کو محسوس کر سکے، جس کا ہر مسلمان خواب دیکھتا ہے، تاہم ان کی حالت انہیں اجازت نہیں دے رہی تھی۔
لیکن پھر بھی نوجوان نے والدہ کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر ان کی خواہش اور دلی ارمان کو پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اور پھر اللہ کے گھر میں موجود ہر ایک شخص دیکھتا رہ گیا جب اس نوجوان نے والدہ کو اپنے بیٹھ پر بٹھا کو اللہ کے گھر کی زیارت کرائی۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہے، جبکہ صارفین ان لمحات کو یادگار لمحات تصور کر رہے ہیں۔