ہزاروں کی تعداد میں جہاز دفن ہیں ۔۔ دنیا کے انوکھے قبرستان کہاں ہیں جہاں انسانوں کو نہیں بلکہ جہازوں کو دفن کیا جاتا ہے؟

image

دنیا کے بہت سے مذاہب میں مرنے کے بعد انسانوں کو دفن کرنے کا رواج ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں انسانوں کی طرح طیاروں کے بھی قبرستان ہیں؟ ان قبرستانوں میں طیاروں کو دفن نہیں کیا جاتا بلکہ پھینک دیا جاتا ہے۔

بینکاک کے مشرق میں ایک کھلا میدان ہے جہاں خراب ہونے کے بعد طیاروں کو رکھا جاتا ہے۔ اسے طیاروں کا قبرستان کہا جاتا ہے اور یہ جگہ ایک سیاحتی مقام بنتی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگ 600 روپے کا ٹکٹ لے کر اس جگہ کو دیکھنے آتے ہیں۔ طیارے کے اندر کے پارٹ ہٹا دئے گئے ہیں جو جہاز کے ارد گرد کوڑے کی طرح پھیل گئے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس جگہ پر دو طیارے کھڑے ہیں جن کی قیمت 300 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

یہ طیارے اورینٹ تھائی ایئر لائنز کے ہیں۔ ڈیکس وارڈ نامی فوٹوگرافر نے چند ماہ قبل اس جگہ کا دورہ کیا تھا اور یہ تصاویر کھینچی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جگہ انسانی قبرستان کی طرح لگتی ہے اور یہاں تک پہنچنا بہت خوفناک ہے۔

ہوائی جہاز کے آس پاس لوگوں کے ذریعے استعمال کیا جانے والا سامان بھی پڑا ہے، تھائی کلچر میں ایسی جگہوں کو خوفناک قرار دیا جاتا ہے بھلے ہی وہاں کسی کی موت نہ ہوئی ہو۔

ویسے تو یہ جگہ جتنی بھی خوفناک لگتی ہے لیکن امریکہ میں اس سے بھی بڑا طیارہ قبرستان ہے، ایریزونا میں تقریباً 4000 فوجی طیارے اسکریپ یارڈ میں پڑے ہیں۔ اس جگہ کو بونیارڈ کہتے ہیں، یہاں ناکارہ طیارے ڈیوس مانتھن ایئر فورس بیس پر چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts