برطانوی ماہر نجوم جمائما پیکنگٹن نے دنیا کی توجہ اس وقت اپنی جانب مبذول کرلی جبکہ ملکہ کی موت کے بارے میں کی گئی ان کی پیشن گوئی درست ثابت ہوگئی۔ 65 ساہ جمائمہ نے ملکہ برطانیہ کی موت سے ایک ماہ پہلے پیشن گوئی کی تھی کہ شاہی محل میں کسی کی موت ہونے والی ہے البتہ انھوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا البتہ ملکہ کی موت سے پہلے جمائمہ نے کہا تھا کہ ملکہ کا انتقال ہوجائے گا۔
سبزی اچھال کر مستقبل کی پیشن گوئی
حیرت انگیز طور پر جمائمہ مستقبل کا حال بتانے کے لئے ستاروں کی چال یا ہاتھ دیکھ کر نہیں بلکہ اسپریگس نام کی سبزی کو ہوا میں اچھالتی ہیں۔
بادشاہ چارلس ذمہ داریاں بیٹے کو سونپ دیں گے
جمائمہ نے یہ بھی کہا کہ نئی وزیراعظم لیز ٹیرس زیادہ عرصے تک اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گی بلکہ بہت جلد بورس جانسن دوبارہ وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔ بادشاہ چارلس کے بارے میں جمائمہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال میں اپنے بیٹے ولیمز کو پرنس ریجنٹ بنا دیں گے اور اس کے بعد ولیمز، بادشاہ کی جانب سے ان کی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
ملکہ کے بعد بادشاہ کی موت کی پیشن گوئی
واضح رہے جمائمہ اس سے قبل ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان سے الگ ہونے کی پیشن گوئی بھی کرچکی ہیں۔ جمائمہ کے علاوہ سیتھ نای ایک اور نجومی نے پیشن گوئی کی تھی کہ ملکہ کا انتقال 8 ستمبر کو ہوگا۔ سمیتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بادشاہ کا انتقال 28 مارچ 2026کو ہوگا۔