رشتے کے لیے لڑکی والوں کا انوکھا اشتہار ۔۔ شادی کے لیے لڑکی والوں نے اشتہار میں کونسا مطابلہ کر دیا؟ اشتہارسوشل میڈیا پر وائرل

image

آج کے دور میں شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے ڈیمانڈ رکھی جا رہی ہیں کہ لڑکا کاروباری کرنے والا ہونا چاہئے تو لڑکی ڈاکٹر یا کسی بھی اچھے شعبے سے وابستہ ہونی چاہیئے۔

اس کام کے لیے لوگوں کی جانب سے باقاعدہ طور اشتہارات بھی لگوائے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک شادی کے لیے انوکھا اشتہار لڑکی والوں نے دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

لڑکی والوں کی طرف سے حالیہ اشتہار میں غیر معمولی درخواست کی گئی تھی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

اشتہار کے شروع میں لکھا تھا کہ ایم بی اے لڑکی کے لیے امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی تلاش ہے۔ اس کے بعد لکھا کہ دلہا یا تو آئی اے ایس آفیسر، ڈاکٹر، یا پھر صنعت کار ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں اشتہار میں سب سے دلچسپ بات یہ لکھی کہ برائے مہربانی سافٹ وئیر انجینئیر اس رشتے کے لیے کال ہز گز نہ کریں۔

مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts