سعودی عرب میں ہوا میں اڑ کر کھانا ڈیلیور کرنے کی ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں جیٹ پیک میں ایک شخص سعودی عرب میں ایک بلندی پر سامان پہنچا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق ڈیلیوری مین اڑان بھرنے کے لیے انجن کا استعمال کرتا ہے اور آرڈر دینے کے لیے ایک ٹاور سے دوسرے ٹاور تک جاتا ہےجبکہ ڈیلیوری کمپنی یا ڈلیوری کے مقام کے بارے میں واضح تفصیلات نہیں مل سکیں۔

اس ویڈیو میں دنیا بھر کے کچھ ریستورانوں کی جانب سے پیزا اور کھانے کے آرڈرز کی فراہمی کے لیے ڈرون کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی ہے کیونکہ یہ صارفین کو جی پی ایس اور ویڈیو کیمروں کے ذریعے تلاش کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ایک چوتھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں درست صارف تک پہنچ جائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی خوراک کی ترسیل کی صنعت میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہو رہا ہے اور اس مارکیٹ کا حجم 2030 تک 365 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جب کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ اس رجحان سے الگ نہیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts