ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد آج بھی ان کی زندگی سے متعلق چیزوں پر غور کیا جا رہا ہے کہ وہ کیسی شخصیت مالک تھیں انہیں کیا پسند تھا کیا پہننا پسند تھا وغیرہ۔ خاص طور پر ان کا پہناوا، جیولری پرس یہ سب چیزیں لوگوں کی خاص توجہ حاصل کرتی تھیں۔
لیکن آج ہم ملکہ سے متعلق جو اہم بات آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ مزید آپ کی جانکاری میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ وہ موضوع الزبتھ دوم کے بالوں سے متعلق ہے جو انہوں نے کبھی بدلا نہیں بلکہ جوانی سے بڑھاپے تک ایک سا ہی رکھا۔
ستر سالوں تک ملکہ کا تاج اپنے سر رکھنے والی آنجہانی ملکہ برطانیہ نے آج تک اپنے بالوں کا اسٹائل کیوں تبدیل نہیں کیا؟ بتایا جاتا ہے کہ ملکہ نے اپنا ہئیر اسٹائل 70 سالوں تک برقرار رکھا۔
ملکہ برطانیہ کا ٹوپی جیسا اٹھا ہوا بالوں کا اسٹائل مہر اور ڈاک ٹکٹ سے لے کر کرنسی نوٹوں تک ہر جگہ موجود ہے۔
ان کا شاہی ہئیر اسٹائل بنانے کے پیچھے ان کے ہئیر ڈریسر ایان کارمائیکل کا کمال ہے۔ وہ لندن کے مشہور کووینٹ گارڈن میں واقع ٹریور سوربے سیلون کے سینئیر اسٹائلسٹ ہیں۔
ملکہ برطانیہ کے مشہور ہئیراسٹائلسٹ بین کوک کے مطابق ملکہ کا اپنا شیمپو اور سیٹ موجود تھا۔ بالوں کو دھونے کے بعد چھوٹے رولرز اٹالین بوائے تکنیک کے زریعے مخصوص جگہوں پر لگائے جاتے تھے۔ ان کے بال سوکھنے کے دوران یہ عمل بار بار دہرایا جاتا تھا جس کے بعد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کا مشہور زمانہ ہئیر اسٹائل تیار کیا جاتا۔
اتنے لمبے عرصے کے گزر جانے کے بعد بھی ملکہ کے بالوں میں ذرا بھی تبدیلی نہ آنا غیر معمولی بات ہے۔