میری بیٹی کی ناک سامنے سے پھیلی ہوئی ہے۔۔ بغیر آپریشن کے موٹی اور چپٹی ناک کو پتلا بنانے کے لئے امبر خان نے کون سا طریقہ اپنایا؟

image

کہتے ہیں خود کو قبول کرنے کی پہلی شرط اپنی ناک کی بناوٹ سے مطمئن ہونا ہے۔ اکثر لوگ اپنی ناک کی ساخت سے مطمئن نہیں ہوتے۔ خاص طور پر خواتین کی ناک اگر مکمل ستواں نہ ہو تو وہ اسے پتلا بنانے کے لئے میک اپ سے لے کر آپریشن تک ہر طرح کے جتن کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بغیر آپریشن کے ناک پتلی بنانے کا وہ طریقہ بتائیں گے جو مشہور ٹی وی میزبان امبر خان نے اپنی بیٹی کے لئے اپنایا ہے۔

اپنے نئے وی لاگ میں امبر کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی کی ناک کی ساخت اوپر سے تھوڑی چپٹی اور نتھنے پھیلے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی بیٹی علیزے ناک کی ساخت میں تھوڑی تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔ اس کام کے لئے امبر نے بہت تحقیق کے بعد تھریڈز اور فلرز کی مدد لینے کا سوچا۔

فلرز کے ذریعے ناک ستواں بنانے کا عمل

علیزے کو سب سے پہلے نمبنگ یعنی سن کرنے والی کریم لگائی جاتی ہے۔ اس کے بعد ناک میں جس جگہ فلرز لگانے ہیں وہاں نشان بنایا جاتا ہے اور پھر لوکل انیستھیسیا دے کر علیزے کی ناک سن کر دی جاتی ہے اور فلرز دیئے جاتے ہیں جس سے ان کی ناک اوپر سے کھڑی ہوجاتی ہے۔

فلرز ایک سال تک چلتے ہیں

پھیلے ہوئے نتھنوں کو پتلا کرنے کے لئے ڈاکٹر نے ناک میں تھریڈز کا عمل کیا اور ناک کی نوک کو پوائینٹڈ بنانے کے لئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ کام بوٹوکس کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ رائنو پلاسٹی یعنی ناک کا آپریشن کافی مہنگا عمل ہے۔ اس لئے تھریڈز اور فلرز کا طریقہ اپنانا بہتر ہے۔ یہ فلرز ایک سال تک چل جاتے ہیں۔

ٹریٹمینٹ کے بعد سوجن ہوسکتی ہے

ڈاکٹر نے امبر اور علیزے کو بتایا کہ اس ٹریٹمینٹ کے بعد 3 سے 4 دن تک سوجن ہوسکتی ہے جو دواؤں سے ٹھیک ہوجائے گی۔ وی لاگ کے اختتام پر علیزے کی ناک پہلے سے کافی مختلف اور ستواں محسوس ہورہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US