پاکستان میں قائم امریکی مشن کے نائب سربراہ (ڈی سی ایم) اینڈریو شوفر نے 18 تا 20 ستمبر کراچی کا دورہ کیا، جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی اشتراک اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ اینڈریو شوفر نے کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ، حکومتی عہدیداران، کاروباری افراد، شعبہ زراعت کے سربراہان اور میڈیا کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں، جبکہ انہوں نے بچوں کیلیئے انسداد کورونا ویکسین مہم کا افتتاح کرنے کیساتھ سندھ پولیس اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا دورہ کیا۔ کراچی میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے شوفر نے سندھ میں تاریخی سیلاب کی تباہکاریوں، متاثرین کی تکالیف اور امدادی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں ڈی سی ایم اینڈریو شوفر نے صوبے میں حالیہ تاریخی برساتوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونیوالی تباہکاریوں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ سندھ میں غیرمعمولی برساتوں اور سیلابی ریلوں نے لاکھوں لوگوں کے گھر ڈبو دیئے اور جانی نقصان کی وجہ سے کئی لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوگئے، جبکہ زراعت کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ امریکا کیجانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اب تک 5 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز امداد فراہم کی گئی ہے، جس میں 5 کرڑو 20 لاکھ سیلابی تباہکاریوں کے ازالے اور 30 لاکھ ڈالرز قدرتی آفات سے نمٹنے کی مد میں جاری کیئے گئے ہیں۔

اینڈریو شوفر نے کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں قائم کیمپ کا دروہ کرتے ہوئے سندھ کے مختلف علاقوں سے آنیوالے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ جہاں سیلاب متاثرین نے اینڈریو شوفر کو سیلاب کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات اور تکالیف سے آگاہ کیا، جبکہ شوفر نے سیلابی تباہکاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیگھر ہونیوالے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اینڈریو شوفر نے کہا کہ "سندھ میں سیلاب سے ہونیوالی تباہکاریوں پر بیحد افسوس ہوا، امریکا اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑے گا اور پاکستان کیساتھ ہرقسم کا تعاون جاری رکھا جائیگا۔ " کیمپ میں انہوں نے حکام کیساتھ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔
19 ستمبر کو اینڈریو شوفر نے سندھ کی وزیر برائے صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ صوبے میں بچوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی مہم کا افتتاح کیا۔ امریکا کیجانب سے پاکستانی عوام کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی 7 کروڑ 80 لاکھ خوراکیں امداد کی طور پر مہیا کی گئیں ہیں۔ اس مہم میں سندھ حکومت کی جانب سے 8 اضلاع میں 5 تا 11 سال کی عمر کے 25 لاکھ بچوں کو فائزر کی مکمل خوراکیں دی جائیں گی۔
اینڈریو شوفر نے امریکی بزنس کاؤنسل میں ملاقات کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ امریکا اور پاکستان عوام کیلیئے معاشی ترقی، مساوی مواقع اور وسیع بنیادوں پر سہولیات دینے کے حوالے سے کس طرح مشترکہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ امریکی کمپنیوں کیجانب سے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی پرگرام کے تحت پاکستانیوں کو خوراک، تعلیم اور معاشی ترقی مہیا کرنے پر ڈی سی ایم اینڈریو شوفر نے بے انتہا خوشی کااظہار کیا۔ امریکی بزنس کاؤنسل سے منسلک 60 سے زائد کمپنیوں کی جانب سے ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع مہیا کیئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 4 ارب ڈالر کی سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔
کراچی میں سندھ پولیس اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے دورے کے موقع پر اینڈریو شوفر نے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر مقصود احمد سے ملاقات کی۔ جہاں انہوں نے امریکا کیجانب ایس ایس یو کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلیئے جدید ترین ہتھیاروں کے سیمیولیٹرز فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ " امریکا کی جانب سے ایس ایس یو کو ایک لاکھ 75 ہزار ڈالرز کی مالیت کے سیمیولیٹرز کی فراہمی ایسی بڑی سرمایہ کاریوں میں شمار ہوتی ہے، جو کہ سندھ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے اور تربیت کے حوالے سے کی گئیں ہیں۔
علاو ازیں اینڈریو شوفر نے سینٹر فار ایکسیلینس ان جنرلزم )سی ای جے( کی ڈائریکٹر امبر شمسی سے ملاقات کے دوران امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان میں صحافت اور میڈیا کی آزادی کے حوالے سے تعاون جار رکھنے کا اعادہ کیا۔ یہ سینٹر 2014 میں امریکی حکومت کی جانب سے گرانٹ کی مد میں جاری کیئے گئے 40 لاکھ ڈالرز کے ذریعے قائم کیا گیا ۔ اس موقع پر اینڈریو شوفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سینٹر کی ترقی اور بہتری کیلیئے ہمارے شراکتداروں، بورڈ ممبران اور سی ای جی انتظامیہ کا کردار قابل تعریف ہے۔"
ڈی سی ایم اینڈریو شوفر نے سندھ ایکسپلوریشن وایڈوینچرسوسائٹی (سیز) کے نمائندگان کے ہمراہ فریئر ہال کراچی کا دورہ کرتے ہوئے شاہکار فن تعمیر کا معائنہ کیا۔ سیز کو 2021ء میں امریکی حکومت کی جانب سے امریکی سفیر فنڈ برائے بحالیٴ تاریخی وثقافتی ورثہ (AFCP) فنڈ کے تحت فریئر ہال کی بحالی منصوبے کی مد میں ڈھائی لاکھ ڈالرز دیئے گئے۔ یہ منصوبہ اس بات کا مظہر ہے کہ ہم پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے کا احترام و قدر کرتے ہیں۔
امریکی حکومت پاکستان کیساتھ عوامی سطح پر روابط استوار کرنے، باہمی تجارت، سکیورٹی، تعلیم، توانائی اور صحت کے شعبہ جات میں خدمات کیلیئے ملکر کام کرنے کیلیئے پرعزم ہے، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے بہترو خوشحال مستقبل کیلیئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعادی کرتی ہے۔