لگتا ہے اس شخص کو اپنی بیٹی پیاری نہیں ۔۔ ننھی بچی کی موٹرسائیکل چلانے کی وائرل ویڈیو پر لوگوں کی شدید تنقید

image

دنیا بھر بالخصوص پاکستان سے مختلف اقسام کی دلچسپ اور حیران کردینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سماء باندھتی ہیں جنہیں لاکھوں لوگ پسند کرتے اور شئیر کرتے ہیں۔

انہی میں بچوں کی ویڈیوز بھی صارفین کی خاص دلچسپی کا سبب بنتی ہیں جن میں وہ شرارت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اپنی کسی معصوم بھری حرکتوں سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرتے ہیں۔

پاکستان سے بھی ایک ایسی ننھی بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے موٹر سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بچی کے ساتھ سپورٹ دینے کے لیے ایک شخص بھی بیٹھا ہے جو آرام سے موبائل چلانے میں مصروف ہے۔

بچی کی موٹر سائیکل چلانے کے ویڈیو مناظر دوسرا موٹر سائیکل سوار موبائل میں قید کرلیےجو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بچی اپنے دونوں ہاتھوں سے موٹر سائیکل کے ہینڈل کو مضبوطی سے تھامے چلا رہی ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بہت سے صارفین ویڈیو دیکھ کر غصے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اتنی چھوٹی بچی کے ہاتھوں میں موٹر سائیکل تھما دینا کوئی ہوشیاری نہیں بلکہ کم عقلی ہے۔ کیونکہ ایسا کرنے سے بچی اور پیچھا بیٹھا شخص کسی بھی سنگین حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US