لفٹ دے کر نیکی کی مگر پھر جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔۔ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا واقعہ جس سے لوگ لفٹ دینے سے پہلے 100 بار سوچیں گے

image

سڑک پر موبائل اور پیسے چھیننا تو جیسے معمول کی بات ہوگئی ہے۔ اکثر وارداتوں میں ملزمان ایسے طریقے بھی اپناتے ہیں جنھیں دیکھ کر انسان کا معاشرے سے یقین اٹھ جاتا ہے اور نا چاہتے ہوئے بھی وہ ہمدردی کرنے سے گریز کرنے لگتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا بھارت کی ریاست تلنگانہ میں جب ایک کسان اپنی بیٹی سے ملنے جارہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48سالہ شیخ جمال گاؤں سے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سنسان راستے پر اس سے دو لوگوں نے اس سے لفٹ مانگی۔ راہگیروں کا کہنا تھا کہ ان کی موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے۔ کسان نے انھیں لفٹ دے دی مگر موٹر سائیکل پر سفر کے دوران جمال کو کوئی چیز اپنی پیٹھ میں چبھتی ہوئی محسوس ہوئی۔

اپنی روداد سنا کر کسان کا انتقال ہوگیا

جمال نے گاڑی روک کر مسافروں سے سوال کیا کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا لیکن اتنی دیر میں پیچھے سے ایک موٹر سائیکل آئی اور دونوں ملزمان اس میں سوار ہو کر چلے گئے جبکہ جمال چکر آنے سے گر گیا۔ جب لوگ جمع ہوئے تو نیم بے ہوشی کی حالت میں جمال نے انھیں پوری بات بتائی اور کچھ دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

سنسان جگہ مدد کرنے سے پہلے ایک بار سوچ لیں

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے جس کی پوری منصوبہ بندی کی گئی البتہ ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعے میں لوگوں کے لئے سبق ہے کہ کسی کی مدد کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر کوئی شخص مشکوک محسوس ہورہا ہو تو اس سے دور رہنا اور پولیس سے رابطہ کرنا ہی بہتر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts