زندگی ہو تو اس بطخ جیسی ہو ۔۔ دنیا میں اس بطخ جیسے خوش قسمت لوگ کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جو کہ سبق آموز بھی ہوتی ہیں اور دلچسپ بھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک بطخ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ مگرمچھوں کے درمیان موجود ہے۔

لیکن اس ویڈیو نے کئی طرح سے انسان کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس طرح یہ بطخ چاروں طرف سے مشکلات میں گھری تھی، موت کے منہ سے بچتی بچاتی، مگر مچھ کی دُموں سے بچتی بچاتی محفوظ مقام تک پہنچی۔

ویڈیو اگرچہ ایک جانور کی ہے، لیکن یہ پرندہ بھی اپنی جان بچانے کی اور مشکلات سے بچنے کی پوری کوشش کر رہی تھی، یہاں تک کہ وہ کامیاب بھی ہو گئی۔

اسی طرح ہے اس دنیا کے لوگ، جو کہ تمام تر مشکلات کو ہمت اور حوصلے سے برداشت کرتے ہیں اور پھر کامیابی کا پھل بھی خوب مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔

چاہے جانور ہو یا پھر چرند پرند، ہر ایک اپنی جان کی حفاظت کے لیے محنت کرتا ہے، کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح وہ مشکلات سے محفوظ رہے۔

اس بطخ نے انسانوں کو بھی بنا کچھ کہے بہت بڑا پیغام دے دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US