حمل کن دنوں میں ممکنہ طور پر ٹہر سکتا ہے؟ ماں بننے کی خواہشمند خواتین کے لئے ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات

image

اکثر شادی شدہ خواتین اولاد نہ ہونے کے مسئلے پر کافی پریشان ہوتی ہیں اور کیوں نہ ہوں اولاد اللہ کی دی گئی نعمتوں سے بہترین نعمت اور میاں بیوی کے رشتے کو اٹوٹ بناتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم ایسی خواتین کو ان دنوں کے بارے میں بتائیں گے جس دن ان کے ہاں حمل ٹہرنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔

یوٹیوب پر طب کے مشہور چینل مرہم ٹی وی پر ڈاکٹر مریم رانا نے اس حوالے سے بات کی۔ ڈاکٹر مریم کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ہیں اور ساتھ ہی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔

ڈاکٹر مریم نے بتایا کہ اگر کسی لڑکی کو نارمل ماہواری یعنی ہر 28 دن بعد 7 سے 8 دن تک پیریڈز ہوتے ہیں تو اسے پیریڈز کے پہلے دن سے دن گننا شروع کرنا چاہئیے۔ جب بارہواں دن آئے تو یہ وہ دن ہے جب لڑکی کے اندر بیضہ بننے کا عمل شروع ہوگا۔ ماہواری کے بعد آنے والا چودہواں دن وہ ہوتا ہے جس دن حمل ٹہرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ اس دن بیضہ اپنی میچور شکل میں پہنچ چکا ہوتا ہے۔ البتہ اس کے علاوہ بھی مہینے میں کسی اور دن بھی حمل ٹہر سکتا ہے لیکن یہ وہ دن ہیں جب اس بات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماں بننے کا دارومدار مرد اور عورت کی صحت پر بھی منحصر ہے۔ ماہرین کے مطابق الکوحول اور سگریٹ نوشی مردوں میں بانجھ پن کو جنم دیتے ہیں اس کے علاوہ خوتین بھی صحت مند غذاؤں کا استعمال جاری رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US