پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز سے متعلق بری خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر گیزر دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹا، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کے جان نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری نفری موقع پر سینیٹر شبلی فراز کے گھر پہنچ چکی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔