خاتون کے ہاں ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ۔۔ خوشی میں جشن مناتے اس جوڑے کے بچوں کی حالت کیسی ہے؟

image

کچھ انسان تو ایک بچے کو بھی اپنی پوری زندگی ترستا رہتا ہے تو کسی کو اللہ پاک بہت سے بچوں کی نعمت سے نوازتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو اس عورت کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کے ہاں 1 سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

وہ کہتے ہیں نہ کہ جب بھی اوپر والا اپنی نعمت سے نوازتا ہے تو انسان کی امید سے زیادہ ہی نوازتا ہے۔ تو بالکل ایسا ہی واقعہ بھارت کے علاقے اوڑیسا میں سامنے آیا جس میں خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا۔

اور اسپتال میں موجود ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تمام بچے اور ماں بالکل صحت مند ہیں۔ لیکن ان بچوں کو پیدائش کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں ضرور رگھا گیا تھا۔

اس خاتون کا نام کنی سونا ہے جوکہ آوڈیسا کے گاؤں بانجی پالی سے تعلق رکھتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان 4 بچوں میں سے 3 لڑکیاں اور 1 لڑکا ہے۔

ان بچوں کی پیدائش رن ویر سوریندرا سائے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ میں ہوئی اور اس ادارے کی تاریخ کا یہ پہلا ایسا کیس تھا جب 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts