سالوں پہلے کھوئی ہوئی ناک کی بالی جسم کے کس حصے سے ملی؟ ایکسرے دیکھ کر مریض کے ساتھ ڈاکٹر کے بھی ہوش اڑ گئے

image

خواتین تو زیورات کی شوقین ہوتی ہی ہیں لیکن کچھ مرد حضرات بھی کان یا ناک میں بالی پہننا پسند کرتے ہیں۔ یہاں ہم ایسا واقعہ بتانے جارہے ہیں جس کے بعد چاہے مرد ہو یا عورت ، زیورات پہننے میں احتیاط برتیں گے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے جوائے لائکنس کا کہنا ہے کہ کچھ ہفتے پہلے انھیں آدھی رات میں اچانک سانس لینے میں تکلیف شروع ہوئی جس کے بعد مسلسل کھانسی ہونے لگی۔ شدید تکلیف برداشت کرتے اگلی صبح وہ اسپتال پہنچے اور ایکسرے کروایا تو ڈاکٹر کا انکشاف سن کر جوائے کے ہوش ہی اڑ گئے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے پھیپھڑوں میں مڑے ہوئے تار جیسی چیز پھنسی ہوئی ہے۔

ناک کی بالی جسم کے کس حصے میں تھی؟

ڈاکٹر کا لایا ہوا اسکین دیکھ کر جوائے کو پتہ چلا یہ چیز کچھ اور نہیں بلکہ ان کی وہ بالی تھی جو وہ ناک میں پہنا کرتے تھے اور وہ سالوں پہلے کھو گئی تھی۔ ڈاکٹر نے جوائے کو بتایا کہ سانس لینے کے دوران وہ بالی کسی وقت ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی تھی اور انھیں پتہ بھی نہی چلا لیکن اب اسے نکالنے کے لئے سرجری کرنی پڑے گی ورنہ ان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

ناک کے زیور پہننے میں احتیاط برتیں

جوائے کی ایمرجینسی میں سرجری کر کے ناک کی بالی نکال دی گئی ہے لیکن یہ واقعہ ایسے افراد کے لئے سبق ہے جو زیور پہننے کے معاملے میں لاپروائی برتتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ناک کے زیور سونے سے پہلے اتار دیئے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts