یہ تو پائلٹ بن گئے ۔۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ بن گئے، دلچسپ ویڈیو

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے لیے پائلٹ بن کر ہیلی کاپٹر اُڑاتے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان گذشتہ دنوں چکوال میں جلسے سے خطاب کے بعد واپس جانے لگے تو اس دوران ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی۔

بعد ازاں جب پائلٹ کی طبیعت کی ناسازی کا بتایا گیا تو انہیں معاون پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر نہ اڑانے کا مشورہ دیا گیا۔

شبلی فراز نے اس موقع پر کمرشل پائلٹ کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے معاون پائلٹ کا کردار ادا کیا ، دوران پرواز سینیٹر شبلی فراز مرکزی پائلٹ کی مدد کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر میں اپنی نشت پر براجمان ہیں جبلہ شبلی فراز طیارے کی مرکزی سیٹ پر بطور کمرشل پائلٹ کے جہاز اڑا رہے ہیں۔

شبلی فراز سے متعلق یہ حیران کن بات بھی سامنے آئی کہ وہ ائیر فورس میں بطور کمیشنڈ پائلٹ آفیسر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کمرشل پائلٹ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

دیکھیے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US