ساؤتھ ایشین پارٹنرشپ سمٹ (SAPS) نے ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کو چھٹے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2022 میں ساؤتھ ایشیا کی ٹاپ 100 پاور ویمن ایوارڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر سمیرا کو یہ ایوارڈ تعلیمی خدمات اور خود کفیل اور ترقی پسند کمیونٹیز کی ترویج کے لیے ایک انقلابی کاروباری انداز متعارف کروانے اور دیرپا سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرنے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ دریں اثنا، SPAS نے پین پیسفک سونارگاؤں، ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں سپیریئر یونیورسٹی کو ایمرجنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا۔
اس ایوارڈ کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک کے ہزاروں اداروں اور کروڑ ہا کروڑ کاروباری اور تعلیمی شخصیات میں سے اس ایوارڈ کے کیے ڈاکٹر سمیرا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سال اپریل کے اوائل میں سپیریئر یونیورسٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 کے تحت پاکستان کی نمبر ایک نجی شعبے کی یونیورسٹی بھی قرار دیا گیا تھا۔

تنظیمیں، اپنے دائرہ کار اور حجم سے قطع نظر، بصیرت، تخلیقی اور غیر معمولی قیادت کے تحت ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اور سپیریئر کی کامیابی کے پیچھے ایسے ہی ایک لیڈر کا کردار ہے۔ چیئرمین، سپیریئر گروپ اور چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن ایک تاریخ ساز رہنما ہیں اور حالیہ برسوں میں سپیریئر نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے کامیابی، یکجہتی، اور انسانی وسائل کو انسانی سرمائے میں بدلنے کے اس کلچر کو قائم کیا، جسے ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن نے خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا۔ برطانیہ کی مڈل سیکس یونیورسٹی سے خواتین کی کاروباری قابلیت میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ڈاکٹر سمیرا نے خواتین کے نظریات کو تبدیل کرنے، انہیں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے، اور نوجوانوں کو خود پر یقین کرنے اور سوچنے کے عزم کے ساتھ عملی حل فراہم کرنے کے لیے زبردست پروگرام تشکیل دیے تاکہ پاکستان کو معاشی طور پر بہتر بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر سمیرا نے 2016 میں سپیریئر یونیورسٹی کی ریکٹر کا عہدہ سنبھالا اور تعلیم، تخلیق اور تحقیق کے میدان میں نئے معیارات قائم کرنے کا وژن دیا۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی تبدیلی پیدا کرنے کا عزم کر کے انٹرپرینیورشپ ٹیچنگ اینڈ ٹریننگ پروگرام (ETTP)، سوشل انٹرپرینیورشپ پروگرام (SEP)، اور منفرد 3U1M پروگرام جیسے سپیریئر کے فلیگ شپ پروگراموں کی داغ بیل ڈالی۔
خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سخت محنت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے اور ڈاکٹر سمیرا نے جوش، ولولے اور حوصلے کے ساتھ معاشی طور پر اعلیٰ پاکستان کی تعمیر کے اپنے خواب کی آبیاری کی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 میں 400-301 رینک ڈاکٹر سمیرا کے متنوع اقدامات کی تاثیر پر غماز ہے۔ اسی طرح، ریکٹرز کانفرنس پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش موجودہ خطرات اور چیلنجوں کے لیے عملی طور پر تخلیقی حل تلاش کرنے کے امکانات پیدا کرنے کی غرض سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر سمیرا رحمان کا حتمی مقصد عالمی برادری کے سامنے پاکستان اور یہاں کے لوگوں کا ایک مثبت تصور پیش کرنا ہے۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کے تعاون سے حال ہی میں منعقد ہونے والے سپیریئر انٹرپرینیوریل ایکسپو نے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے تخلیقی آئیڈیاز کی نمائش اور پاکستان میں کاروباری انقلاب لانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک تخلیقی پلیٹ فارم فراہم کیا۔
گذشتہ چھ سالوں کے دوران، ڈاکٹر سمیرا نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو ایک نئی جہت فراہم کی ہے اور ایک نسل کو خود پر یقین کرنے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں خواب دیکھنے اور تعبیر کرنے قابل بنایا ہے۔ اس کی لگن، محنت اور انفرادیت نے پاکستان کی 67 فیصد نوجوان آبادی کو اپنی تقدیر کا مالک بننے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان چھ سالوں کی محنت اور لگن نے ڈاکٹر سمیرا رحمان کو تبدیلی، تعاون اور تخلیق کی علامت بنا دیا ہے۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت ان تمام خواتین کے لیے ایک رول ماڈل ہے جنہیں اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے کام کاج کی جگہ پر اعتماد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ ان کامیابیوں کے پیش منظر میں ڈاکٹر سمیرا طالب علموں کی کامیابی کو یقینی بنانے، سماجی اقتصادی اثرات پیدا کرنے اور پاکستان میں تعلیمی میدان میں پائیدار ترقی کی منزل کے حصول کے لیے ایک نئے عزم اور ولولے سے سرشار ہیں۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دیر پا کامیابی کا یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے اور مستقبل میں مزید ایوارڈز اور کامیابیوں کے یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔