گاڑی کے اندر گاڑی۔۔ ایسا منظر دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا! کچھ ایسے حیرت انگیز مناظر جو زندگی میں صرف ایک بار ہی دیکھنے کو ملتے ہیں

image

زندگی ایک بار ملتی ہے اور اس زندگی میں کبھی کبھی کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جو انوکھے اور دلچسپ تو ہوتے ہیں لیکن پلک جھپکتے ہی منظر بدل جاتا ہے اور ہم اپنے ساتھیوں کو یہ دلچسپ مناظر دکھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ مگر فکر نہ کریں آج ہمارے پاس ایسی ہی دلچسپ تصویروں کا مجموعہ ہے۔ جنھیں آپ خود بھی دیکھ سکتے ہیں اور اپنے ساتھیوں سے شیئر بھی کرسکتے ہیں۔

بلی کا دھڑ کہاں گیا؟

تصویر کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے جیسے اس بلی کا آدھا دھڑ ہے ہی نہیں مگر غور سے دیکھیں شاید اس بلی کا دھڑ نیچے کی جانب ہو۔ کیوں ہم صحیح کہہ رہے ہیں نا؟

گاڑی کے اندر گاڑی

گاڑی کا بونٹ کھولا تو ایک اور گاڑی نکل آئی۔ نہیں جناب اصل کمال کیمرے کے رخ کا ہے۔ گاڑی کے کھلے بونٹ کے پیچھے دوسری گاڑی کھڑی نظر آرہی ہے لیکن تصویر میں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ایک گاڑی سے دوسری گاڑی نکل رہی ہے۔

بچہ دیو کی گرفت میں

یہ بچہ کسی دیو کی گرفت میں نہیں بلکہ ایک لحیم شہیم آدمی کی گود میں بیٹھے بیٹھے گھٹنے پر جھک گیا ہے۔

تھیلے میں عورت

صحت مند آدمی کے نیچے رکھے تھیلے میں عورت نہیں بیٹھی بلکہ آدمی سے بہت نیچے ایک خاتون بیٹھی ہیں لیکن دیکھنے میں ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ تھیلے کے اندر ہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US