انسان کی زندگی کس وقت بدل جائے کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے، لیکن جب بھی اسے ایک راہ دکھائی دیتی ہے، تو اسے ایک اطمینان محسوس ہوتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ان افراد کے ساتھ ہوا ہے، جس کا ذکر ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بتائیں گے۔
انڈونیشیاء میں ایک ایسا ادارہ بھی موجود ہے جو کہ بے سہارا، یتیم، غلط راہ پر نکل جانے والے نوجوانوں کو بلامعاوضہ کھانا، رہائش فراہم کرتا ہے۔
عام طور پر نوجوان نسل کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ جوان انسان جب کوئی فیصلہ کرلے تو اپنے فیصلے پر اس وقت تک قائم رہتا ہے، جب تک اسے ٹھوکر نہ لگے، لیکن انڈونیشیاء کا یہ ادارہ نوجوانوں کی عزت نفس اور ان کی ذہنی صورتحال کو دیکھ کر ان کی مدد کرتا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ ایسے نوجوان جو کہ ٹیٹو بنوانے کا شوق حد سے زیادہ رکھتے تھے، بالوں کو رنگ کرنے اور انہیں مختلف ڈیزائن دینے کے عادی تھے، ساتھ ہی آنکھوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا کر گئے جو انہیں فیشن کا معیار لگتا تھا۔
لیکن جب ان پر حقیقت عیاں ہوئی کہ مذہب کے علاوہ بھی دنیاوی طور پر محض یہ وقت ضائع کرنے کا ایک طریقہ کار تھا، جس نے ان کا قیمتی وقت ان سے چھینا، یہ سوچ کر انہیں افسوس تو ہوا، تاہم اس ادارے نے انہیں حقیقت کو قبول کرنے اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد کے لیے سہارا دیا۔
مذہب کی جانب بھی بلایا، نماز اور قرآن کی طرف راغب ہونے پر جو اطمینان ملتا ہے، اس سے بھی روشناس کرایا تاہم دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے، اس حوالے سے بھی مدد کر رہے ہیں۔
اس ادارے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، جو کہ انسان کو اس کی اہمیت اور صحیح کاموں میں وقت صرف کرنے کے حوالے سے کافی معلوماتی ویڈیو ثابت ہو سکتی ہے۔