موت کے فرشتے سے پہلے کلمہ پڑھ لیا ۔۔ 100 سالہ بزرگ کی موت سے پہلے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز تو بہت ہیں لیکن کچھ اس حد تک جذباتی ہوتی ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جس نے موت سے چند لمحے پہلے اسلام قبول کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں چہرے پر داڑھی رکھے یہ بزرگ شخص بستر مرگ پر موجود ہے۔

اگرچہ دونوں عربی زبان یا مقامی زبان میں محو گفتگو ہیں، تاہم ان کی گفتگو میں کلمہ طیبہ کا ذکر بھی ہو رہا ہے۔ ویڈیو کے مطابق یہ شخص 100 سال سے زائد کی عمر کا بزرگ ہے، جو کہ اسلام قبول کر رہا ہے۔

شہادت کی انگلی کے اشارے سے بزرگ اپنے کمزور جسم سے اس بات کا اقرار کر رہا ہے اللہ کے سوا کے کوئی عبادت کے لائق نہیں۔

بزرگ کی حالت اس حد تک خراب اور کمزور تھی کہ وہ ہاتھ بھی خود نہیں اٹھا پا رہا تھا، تاہم اسپتال میں موجود ایک شخص کی جانب سے یہ ویڈیو بنائی گئی جو کہ وائرل ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US