عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

image

کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ کل رات ہی مرکزی شاہراہ، شاہراہِ فیصل پر ڈکیتوں نے ایک نوجوان نے چھینا جھپٹی کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان نے مزاحمت کی تو اس کو گولی مار دی۔

نوجوان عفان احمد کو آج صبح عمرے پر جانے کے لئے نکلنا تھا اور وہ کل صبح اپنے گھر سے دفتر کو روانہ ہو رہا تھا کہ، مگر کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ اس کا سفرِ آخرت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ان کی 2 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی ضلع قائدین و سابق یوسی ناظم ولید احمد کا جواں سال بھتیجہ عفان احمد دفتر سے گھر جاتے ہوئے شاہراہِ فیصل پر عوامی مرکز کے نزدیک ڈکیتی مزاحمت پر دو ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ مقتول پی اے ایف ہاوسنگ اسکیم شہید ملت روڈ پر رہتے تھے۔ والد کی سائیٹ میں پلاسٹک کی کمپنی ہے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US