جیکب آباد میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں کل جڑواں بچے سول ہسپتال میں پیدا ہوئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد زچہ و بچہ کو کیمپ منتقل کردیا گیا لیکن اچانک بچوں کی طبیعت بگڑی اور وہاں علاج نہ ہونے کے باعث دونوں بچے 3 گھنٹے میں ہی دم توڑ گئے۔
متاثرہ خاتون نے ڈاکٹروں کی بے حسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں 6 سال بعد ماں بنی اور جڑواں بچے خدا نے مجھے دیے مگر ان ڈاکٹروں نے ایک دن بھی ہسپتال میں نہ رکھا اور میرے بچے مر گئے ۔
واضح رہے
جیکب آباد کے سول اسپتال کے ایم ایس نے اس حوالے سے کہا کہ دونوں بچے اسپتال میں صحتیاب تھے، کیمپ منتقل ہونے کے بعد بچوں کو اسپتال نہیں لایا گیا۔ اس وجہ سے بچوں کی موت ہوئی۔