6 اہلکار شہید ۔۔ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

image

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی تھی جس کے بعد اب پا ک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا 1 ہیلی کاپٹر کل رات بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ شہداء کے جسدِ خاکی کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال میں موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ہماری ویب کے ساتھ جڑے رہیں ۔۔

شہداء کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں ہیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US