اسلام دوسروں کے مذہب کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے.. مولانا طارق جمیل سکھوں کے گردوارے کیوں گئے؟

image

"اسلام ہر مذہب کے ماننے والوں کی عزرت کرنے کا درس دیتا ہے۔ اسلا اقلیتوں کے حقوق دینے کی بات کرتا ہے۔ کرتار پور امن کی راہداری ہے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں."

یہ کہنا ہے معروف اسلامی اسکالر طارق جمیل کا جنھوں نھ گزشتہ ہفتے لاہور میں سکھوں کے مقدس مذہبی مقام بابا گرونانک کرتار پور صاحب کا دورہ کیا۔ یہ وہ تاریخی جگہ ہے جہاں سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک نے زندگی کے آخری 18 سال بسر کیے۔

مولانا کو تحفے میں کیا دیا گیا؟

مولانا طارق جمیل نے گردوارے کا دورہ مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لئے کیا۔ جبکہ گردوارے کے حکام نے مولانا کو احترام سے خوش آمدید کیا اعر پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ سکھوں کا علامتی سروپا اور کرپان بھی تحفتاً پیش کیا۔

مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں سے بھی ملاقات کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US