اسپین میں ٹرین حادثہ، 21 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

image

اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے باعث دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کا شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ واقعے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US