معروف مذہبی اسکالر یوسف القر ضاوی جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ یوسف القرضاوی 96 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔
معروف عالم دین کا شماراسلام کے بااثر ترین علماء میں ہوتا تھا۔شیخ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین بھی تھے،
عرب دنیا میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی۔
انہوں نے 50 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، اسلامی قانون اور فقہ ان کا خاص موضوع تھا جب کہ وہ عالم اسلام میں جمہوری نظام کے بڑے حامی تھے۔