سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ خوف کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں فرعون کی ممی کو جو کہ کافی سال پرانی ہے، نکالا جا رہا ہے۔
آس پاس ویڈیو بناتے اور اس منظر کو آنکھوں میں قید کرتے شائقین کا خواب تھا کہ وہ اس خوفناک اور تاریخی سمجھی جانے والی باقیات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
فرعون کی کی لاش کو ڈھائی ہزار سال بعد نکالا گیا، تاریخ دانوں اور سائنسدانوں کا ملنے والی اس لاش کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ لاش فرعون دور کی تو ہے، تاہم ڈھائی ہزار سال پرانی ہے، جسے باقاعدہ فرعون دور کی روایتوں کے حساب سے دفنایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی لاش کو دیکھنے کے لیے آس پاس موجود لوگ کے سامنے کوفن ہٹایا گیا تو بدبو کا ایک بھپکا آیا، جو شائقین کو ناگوار گزرا، ویڈیو میں دیکھ بھی محسوس کیا جا سکتا ہے کہ شائقین نے فورا ناک پر ہاتھ رکھ لیا۔
مختلف ادویات کے ساتھ لاش کو محفوظ کرنے کے لیے فرعون کی لاش کو محفوظ بنایا جاتا ہے، تاہم جب اسے تابوت سے نکالا گیا تو انتہائی سخت بدبو پھوٹ پڑی تھی۔