چھوٹے بچوں کی شرارتوں پر نظر نہ رکھنے کا نتیجہ والدین کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتا ہے۔ ذرا سی غفلت برتی جائے تو سنگین مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے۔
جیسا کہ بھارت میں پیش آنے والے اس واقعے نے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ بھارت میں صرف 8 ماہ کے ننھے بچے نے کھیلنے کے دوران نیل کٹر منہ میں ڈال لیا اور ڈالنے کے بعد اسے نگل بھی لیا جس کے بعد اس کی حالت اتنی خراب ہوگئی کہ بچے کے والدین اسے اسپتال لے کر دوڑے۔
متاثرہ والدین بچے کو فوری طور پر اسپتال لیکر پہنچے، جہاں بچے کا ایکسرے ہوا تو معلوم ہوا کہ ناخن تراشنے والا نیل کٹر بچے کے گلے میں پھنسا ہوا ہے، اور بچے کے گلا مکمل طور پر بند ہوچکا تھا۔
مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کے آپریشن کا فیصلہ کیا اور کم وبیش ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد وہ بچے کی جان بچانے میں کامیاب رہے اور پانچ سینٹی میٹر ناخن تراش کو نکال لیا گیا۔