ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کافی چرچہ میں ہیں، تاہم ان کی زندگی اگرچہ تنازعات سے بھری ہے، لیکن بہت کم لوگ ان کے کاروبار کے بارے میں جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سابق وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے اسحاق ڈار ایک مرتبہ پھر اسی عہدے پر آنے والے ہیں، ساتھ ہی اسحاق ڈار تین مرتبہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔
سیاست ڈاٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، جو اس میدان میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ HDS Group انہی کے
بیٹے علی ڈار اور حسنین ڈار سنبھالے ہوئے ہیں۔
دبئی میں موجود کئی تعمیراتی پراجیکٹس کے مالکان اسحاق ڈار کے دونوں بیٹے ہیں، اس پراجیکٹ میں ایچ ڈی ایس ٹاور بھی شامل ہے، جو کہ دبئی میں 34 منزلہ عمارت ہے۔
ایچ ڈی ایس گروپ خاص طور پر رئیل اسٹیٹ کاروبار اور تعمیرات پر توجہ دیتا ہے، جبکہ کئی کمرشل اور رہائشی ٹاورز بھی اسی گروپ کی ہیں۔ دوسری جانب 2 ملین اسکوائر فٹ کا فلیگ شپ پراجیکٹ بھی برج خلیفہ میں موجود ہے۔ اس قسم کے پراجیکٹس گروپ کو مزید اہم بنا رہے ہیں۔
پڑھلو ویب سائٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے کو لمبر گنی کار بھی تحفے میں دی تھی، دوسری ان سب میں اسحاق ڈار اپنے دونوں بیٹوں پر فخر بھی کرتے ہیں اور اپنے پوتے پوتیوں سے بے حد پیار بھی کرتے ہیں۔
ان کا پوتا اور علی ڈار کا بیٹا چونکہ بیمار رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ والد اور دادا دونوں کا لاڈلہ بھی ہے۔ اسحاق ڈار اپنا وقت پوتے پوتیوں کے ساتھ گزارتے ہیں، جو انہیں سب سے زیادہ خوشگوار لمحات لگتے ہیں۔