جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کا قتل 8 جولائی 2022 کو کیا گیا البتہ ان کی تدفین آج ڈھائی مہینے بعد ٹوکیو میں کی جارہی ہے۔ اتنے لمبے وقفے کے بعد سابق وزیرِ اعظم کی تدفین کی وجہ شنزو ایبے کا طبی معائنہ، جاپان میں بہترین سیکورٹی کا انتظام، دنیا بھر سے 700 اہم رہنماؤں سمیت مشہور شخصیات کی شرکت شامل تھیں۔
ملکہ کے جنازے سے زیادہ اخراجات
البتہ 67 سالہ سابق وزیر اعظم ی تدفین پر جاپان سرکاری طور پر کئی ارب روپے خرچ کررہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اگرچہ ملکہ الزبتھ کی تدفین کے اخراجات کی رقم سرکاری طور پر نہیں بتائی گئی مگر اندازے کے مطابق یہ رقم 2 ارب کے لگ بھگ تھی جبکہ شنزو ایبے کی تدفین میں 11 ملین ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں جو ملکہ کی تدفین کے مقابلے میں دگنی رقم ہے۔ جاپان کے عوام اتنے زیادہ پیسے خرچ کرنے پر احتجاج کررہے ہیں۔
700 مشہور شخصیات سمیت 5000 مہمانوں کی شرکت
اشنزہ ایبے کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور سیکورٹی اہلکارو کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شینزو ایبے 2006 سے 2007 اور پھر 2012 سے 2020 تک جاپان کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ اس موقع پر 4 ہزار غیر ملکی اور 1 ہزار ملکی مشہور شخصیات شرکت کررہی ہیں۔